اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2010 - 15:32
ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہس کہ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات آزادی، خود مختاری اور ترقی کی جانب پہلا قدم ہیں
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہس کہ عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات آزادی، خود مختاری اور ترقی کی جانب پہلا قدم ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے عراق کے پارلیمانی انتخابات کو عراقی عوام اور عواقی حکومت کی واضخ کامیابی قراردیا ہے ایرانی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے باوجود عوام نے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر اپنے ترقی پسندانہ عزائم کا اظہار کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام نے انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر نہ صرف ملک میں معاشی ترقی میں اضافہ اور بدعنوانیوں کے خاتمہ کی خواہش کا اظہار کیا ہے بلکہ عوام کے اس اقدام سے ملک میں جمہوریت کی راہیں بھی کھلیں گی۔ بیان میں عراقی عوام کو پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے جمہوریت، آزادی اور خود مختاری کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ عراق عوام اپنے معاملات کو خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔