افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہےاور طالبان دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانیسسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہےاور طالبان دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے کابل کے بڑے شاپنگ مال اور فائیور اسٹار ہوٹل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہلاک ہوگئے۔بعد ازاں زخمیوں میں سے3افراد مزید دم توڑ گئے۔دھماکوں میں ایک گیسٹ ہاؤس تباہ اور دوسرے کو شدید نقصان پہنچا۔ افغان پولیس نے دعویٰ کیا کہ تین خودکش حملہ آوروں کو دھماکہ کرنے سے پہلے ہلاک کردیا گیا۔دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔