تہران میں عاشور کے دن امریکی اور برطانوی حمایت یافتہ فتنہ پرورعناصر کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین پر ایرانی عوام نے زبردست رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج تہران سمیت پورے ملک میں عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں عاشور کے دن امریکی اور برطانوی حمایت یافتہ  فتنہ پرورعناصر کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین پر ایرانی عوام نے زبردست رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آج تہران سمیت پورے ملک میں عظیم الشان ریلیوں اہتمام کیا ہے ریلیوں میں شریک کروڑوں افراد نے امریکہ مردہ باد ، برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ایرانی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  عاشور کے دن امریکی اور برطانوی حمایت یافتہ شرپسندعناصر کے معاندانہ اقدام کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں کیفر کردار تک پہنچائے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں و قصبوں میں ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں کے شرکاء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی پر اپنی جان قربان کرنے اور اسلامی مقدسات کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیاہے۔