مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بدنام زمانہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے بغداد میں عوامی قتل عام کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اس قتل عام میں 150 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ اگست اور اکتوبر میں ہونے والے حملوں کے بھی وہ ذمہ دار ہیں جن میں 240 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی حکومت بم دھماکوں کے پیچھے سعودی عرب کے شہریوں اور صدام معدوم کی بعث پارٹی باقی ماندہ مزدوروں کو قرار دے رہی ہے۔