امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس افغانستان کے اچانک دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے افغانستان میں مزید 30 ہزار فوجی بھیجنے کے فیصلے کے بعد کسی امریکی اعلی اہلکار کا یہ افغانستان کا پہلا دورہ ہے امریکی وزير دفاع افغانستان کے صدر حامد کرزائی اور افغانستان میں موجود امریکی فوجوں سے ملاقات کریں گے مبصرین کے مطابق امریکہ خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے علاقہ میں مزيد فوج روانہ کررہا ہے اور طالبان دہشت گردوں کو امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں کی مدد حاصل ہے۔