مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز کے مطابق افغانستان میں ایک امریکی فوجی پر ایک سال میں تقریباً ایک ملین ڈالر خرچہ ہو تا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ طویل عرصہ تک افغانستان میں موجود نہیں رہنا چاہتا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس نے بتایا امریکی صدر باراک اوبامہ منگل کو افغانستان کے بارے میں حکمت عملی کے حوالے سے عوام سے اہم خطاب کریں ۔امریکی صدر افغانستان میں قیام امن کے لیے مزید 30ہزار فوجی بھیجوانے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مزید امریکی فوج افغانستان بھیجنے کے نتیجے میں امریکہ شدید مالی دباؤ میں آجائے گا۔ اس وقت افغانستان اور عراق میں 180000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔