مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی صدر پرتیھبا پاٹل جنگی جہاز اڑا کر ملک کی پہلی جہاز اڑانے والی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ ہندوستان کی چوہتر سالہ صدر نے اپنی پہلی تیس منٹ پرواز کو ’بہت زیادہ حیران کن اور منفرد تجربہ قرار دیا ۔
ہندوستانی صدر پریتھبا پاٹل نے دو نشستوں والے جنگی جہاز میں پائلٹ کے ساتھ ہندوستان کے مغربی شہر پونے سے سفر کیا۔ ہندوستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگی جہاز اڑا کر سب سے زیادہ عمر رسیدہ خاتون بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
بھارتی صدر پریتھبا پاٹل نے پرواز کے بعد پونے میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ جہاز کی نقل و حرکت سے واقف تھیں اور مجھے بہت ایڈوانس جہاز کو اڑانے کا موقع ملا‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹس اور دفاعی افواج وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔