ہندوستان نے اسرائیل سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جدید ایئر ڈیفنس سسٹم خرید نے کا معاہدہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اسرائیل سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا جدید ایئر ڈیفنس سسٹم خرید نے کا معاہدہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں ہندوستانی آرمی چیف جنرل دیپک کپور اور اسرائیل کے فوجی حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔دونوں ممالک کی افواج کے درمیان معاہدے کے تحت ہندوستان اسرائیل سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا ایئر ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔یہ ایئر ڈیفنس سسٹم2017 میں ہندوستان کے حوالے کیا جائیگا۔ باراک8نظام اسرائیل کے ایرو اسپیس انڈسٹریز کے تیار کردہ ہیں۔باراک8 نامی انتہائی جدید ایئر ڈیفنس سسٹم بحری جہاز اور خشکی پر نصب کیا جاسکے گا۔ اس ایئر ڈیفنس سسٹم سے میزائل، طیاروں اور ڈرون کونشانہ بنایا جاسکے گا۔