فلپائن کے شمالی پہاڑی صوبوں میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث نوے سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے شمالی پہاڑی صوبوں میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث نوے سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔فلپائن حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارشوں کے نتیجے میں ہوئی ۔ بنگویٹ صوبے میں گذشتہ رات پانچ مقامات پر پہاڑوں سے تودے گرے جن سے انہتر افراد ہلاک ہوئے ۔ باگیوشہر میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات ملبے تلے دب گئے ۔ اس علاقے میں اب تک سترہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ مٹی کا تودہ گرنے کے ایک اور واقعہ میں پانچ افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہوگئے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور ملبے میں ممکنہ طور پر دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے ۔