ماریطانیہ میں القاعدہ کے شمالی افریقا ونگ سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 7 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماریطانیہ میں القاعدہ کے شمالی افریقا ونگ سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 7 مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ ماریطانیہ کے ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار کے مطابق فوج نے اے کیو آئی ایم کے ان مشتبہ دہشت گردوں کومالی اور الجیریا کی سرحدپر صحرا سے گزشتہ ہفتے گرفتار کیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد ایک جیپ اور ایک ٹرک میں سفر کررہے تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب مالی کے شہرٹمبکٹو کے سٹی کونسلر نے کہا ہے کہ یہ تمام افراد شہری ہیں اورصحرا میں سفر کے دوران حفاظت کے لیے اسلحہ ان کے پاس تھا۔