صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایر پورٹ کے قریب واقع افریقی یونین امن فوج کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دو خود کش حملوں میں 14فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایر پورٹ کے قریب واقع افریقی یونین امن فوج کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دو خود کش حملوں میں 14فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ڈپٹی کمانڈر اور ایک میجر جنرل سمیت برونڈی کے 10 اور یوگینڈا کے 4 فوجی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور دو گاڑیوں میں سوار تھے جن پر اقوام متحدہ کا نشان بنا ہوا تھا۔خود کش حملہ آوروں نے اپنی گاڑیاں کمپاونڈ کے اندر لے جاکر دھماکے سے اڑادیں۔ حملے کی ذمہ داری ایک اسلامی باغی گروپ نے قبول کرلی ہے۔