مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں مسلح افراد نے ایتھوپین سرحد کے قریب بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملہ کرکے 185 افراد کو ہلاک کر دیاہے۔ سوڈانی حکام کے مطابق حکام گزشتہ روز مسلح افراد کے حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں 12 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جو ان کیمپوں کی حفاظت کیلئے تعینات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں مویشی اور اراضی کے تنازعات پر قبائلی جھڑپوں میں رواں سال کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں نے حملوں کے خوف سے ایتھوپین سرحد کے قریب کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔