افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک امریکی میرین ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جبکہ ایک بم دھماکے میں دو برطانوی فوجی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک امریکی میرین ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک بم دھماکے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو برطانوی فوجی مارے گئےہیں۔خوست میں ایک امریکی فوجی کو اغوا کر لیا گیا۔جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع ناوا اور گرم سیرمیں امریکی میرینز نے2001میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد جمعرات کوطالبان کیخلاف ” آپریشن خنجر“ کے نام سے سب سے بڑی فوجی کارروائی شروع کی جس میں تقریباًچار ہزار امریکی میرینز اور چھ سو افغان سکیورٹی اہلکار حصہ لے رہے ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر اوربکتربند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہے۔