مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کے مرکزی فوجی اڈے پر ہونے والے ایک راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق اتوار کے روز ہونے والا یہ راکٹ حملہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ساٹھ کلومیٹر دور شمال جنوب میں واقع امریکی فوجی اڈے بگرام پر ہوا۔ امریکی فوج کے ترجمان نے بگرام کے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو شہریوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں رواں سال ہلاک ہونے والے امریکی فوج کے اہلکاروں کی تعداد کم از کم اسی ہو گئی ہے۔