نئی دہلی میں ہندوستانی سیکریٹری خارجہ شیو شنکرمینن سے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی رائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دہلی میں کل ہندوستانی سیکریٹری خارجہ شیو شنکرمینن سے پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے ملاقات کی ۔ ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں دفتر خارجہ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ سیاسی امور پر گفت گو ہوئی، اس سے قبل روس میں صدر آصف علی زرداری اورہندوستانی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔جس میں تمام مسائل پر سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں بات جاری کرنے پر اتفاق کیاگیا تھا۔