پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ماسکو میں چینی صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ماسکو میں چینی صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کی ہے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہ اجلاس آج سے روس کے شہر یکاترن برگ شروع ہورہا ہے، جس میں شرکت کے لیے صدر زرداری روس پہنچ گئے ہیں۔اجلاس کے موقع پر ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔چینی صدر کیساتھ ملاقات میں دنوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ دیرینہ تعلقات اورخطے کی صورتحال اوردہشت گردی اور انتہا پسندی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سربراہ اجلاس کے علاوہ دوطرفہ ملاقاتوں میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں عالمی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں تنظیم کے چھ مکمل ارکان چین، روس، تاجیکستان، قزاقستان، قیرقیزستان اور ازبکستان کے علاوہ پاکستان، ہندوستان، ایران اور منگولیا بطور مبصر شریک ہوں گے۔