کیوبا نے دہشت گردی سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو سختی سےمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ساری دنیا میں دہشت گردی کو ریاستی سرپرستی فراہم کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیوبا نے دہشت گردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ سختی سےمسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ساری دنیا میں دہشت گردی کو ریاستی سرپرستی فراہم کررہا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری عالمی دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں کیوبا کو ایران،شام اور سوڈان کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک میں شمار کیا گیا ہے جس پر کیوبا کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روزی گیز نے ہوانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیوبا امریکی حکومت کی ایسی سیاسی یا اخلاقی بالادستی کوتسلیم نہیں کرتا جس کے تحت کسی بھی موضوع پر اسے کوئی فہرست جاری کرنے کا حق دیا جائے اور وہ مختلف ملکوں کو اچھے یا برے ہونے کا سرٹیفیکیٹ دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کا دہشت گردی کے واقعات کی ریاستی سرپرستی کا ایک طویل ریکارڈ موجود ہے اور وہ خود انٹرنیشنل کریمنل ہے۔ برونو نے اپنی پریس کانفرنس میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو ایک بین الاقوامی سروے میں جارحیت پسنداور دہشت گرد شخص قرار دیے جانے کا حوالہ بھی دیا۔