ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شہر کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم (ع) کے حرم میں دہشت گردوں کے دو بم حملوں میں 30 افراد شہید اور100 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم (ع) کے حرم میں دہشت گردوں کے دو بم حملوں میں 30 افراد شہید اور100 زخمی ہوگئے ہیں۔یہ دو بم دھمکے اس وقت کئے گئے جب لوگ حرم مبارک میں نماز جمعہ ادا کررہے تھے کل دیالہ میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی 100 زائرین شہید اور 130 افراد زخمی ہوگئے تھے شہداء اور زخمیوں میں اکثر ایرانی زائرین تھے۔