مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما نواز شریف دبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم متحد ہوکر مٹھی بھردہشت گردوں کو بھگا دےگی۔ نواز شریف نے کہا کہ قوم باہمی اتحاد سے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اور دہشت گردوں کو اسلام کے نام پر عوام کے مال و جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔