مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق پر امریکی قبضے کے چھ سال مکمل ہونے پر بغداد میں عراقی عوام نےامریکہ کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ مظاہرہ شیعہ رہمنا مقتدیٰ الصدر کی دعوت پر کیا گیا ہے مقتدی صدر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ نو اپریل2003 کو عراقی دارالحکومت پر امریکی قبضے کے چھ سال مکمل ہونے پر شہر کے مرکزی علاقے الفردوس اسکوائر پر جمع ہو کر قابض امریکیوں کے خلاف احتجاج کریں،آج صبح ہی سے عوام کی بڑی تعداد امریکی فوج کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پہنچنا شروع ہو گئی اور لاکھوں مظاہرین نے الفردوس اسکوائر کے آس پاس جمع ہوکر امریکہ مخالف نعرے لگا ئے،مظاہرین عراقی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔