پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کی طرف سے خود کش حملے کی کوشش کے دوران پانچ بچوں سمیت 17شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ میں سکیورٹی فورسز پر طالبان کی طرف سے خود کش حملے کی کوشش کے دوران پانچ بچوں سمیت 17شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کا کانوائے بنوں سے میران شاہ کی طرف حرکت میں تھاکہ اسی اثناء میں ایک خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی سے حملے کی کوشش کی تاہم ایف سی کے جوانوں کی فائرنگ سے گاڑی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، جس سے پانچ بچوں سمیت 17شہری ہلاک ہوگئے،جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ دھماکے کے بعد میران شاہ کا بازار مکمل طور پر بند کردیاگیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ طالبان کے حملوں میں اکثر بچے اور عام شہری ہلاک ہوتے ہیں اور طالبان کا یہی عمل ان کی غیر اسلامی اور غیر اخلاقی اور غیر انسانی حرکات کا عکاس ہے۔