مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار لاس انجلس ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک میں ہتھیار خریدنے کی ایسی بھوک پیدا ہوگئی ہے جو ختم ہونے والی نہیں ہے۔مجموعی طور پرفوجی ساز وسامان کے 5 ارب ڈالر کے سودوں میں متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر کے سودے کئے ہیں۔
ابوظہبی میں جاری اسلحے کی نمائش میں5 ارب ڈالر مالیت کی فروخت کے معاہدے ہوئے ہیں۔ ابوظہبی میں آئیڈیکس2009 کے منتظم میجر جنرل عبید الخطیب نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اسلحے کی خریداروں میں خلیج تعاون کونسل اور خطے کے دیگر ممالک شامل ہیں۔امریکی کمپنیاں اسلحے کی فروخت میں نمایاں رہیں ۔ صرف متحدہ عرب امارات نے 5 ارب ڈالر کے سودوں میں سے 3 ارب ڈالر مالیت کے فوجی ساز و سامان کےسودے کئے ہیں
بوئنگ اور لوک ہیڈ مارٹن نے مجموعی طور پر3 ارب ڈالر کے جنگی طیاروں کی فروخت کے امارات سےمعاہدے کیئے ۔ 4 روز جاری رہنے والی اسلحے کی نمائش میں خریدار کے آڈرز میں پانچ گنا کا اضافہ ہو ا ہے۔ نمائش میں50 ملکوں کی900 کمپنیوں نے شرکت کی۔