شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تمام فوجی اور سیاسی معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سیئول خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تمام فوجی اور سیاسی معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سیئول خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے اس اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ماضی میں امن کے قیام کیلئے کیے گئے تمام معاہدے جنوبی کوریا کے صدر کے پیانگ یانگ کیخلاف سخت گیر رویے کی وجہ سے مجبوراًکالعدم قراردیئے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا نے اس اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ جزیرہ نما کوریا1950 سے1953 کی تین سالہ جنگ کے بعد شمالی اور جنوبی حصوں میں بٹ گیا تھا۔