ترکی کے صوبے گمشخانہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبے گمشخانہ میں برفانی تودہ گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئےہیں۔ ترکی کے مغربی صوبے گمشخانے کے کوہ زیگانہ پر کوہ پیمائی کرنے والے ایک گروپ پر برفانی تودہ گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔علاقے میں امدای ٹیمیں کاروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔امدادی کارائیوں میں ترک فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا ہے اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔