مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے شام کے صدر سے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے غزہ میں اسرائیل پر فلسطینی عوام کی فتح و کامیابی کو ان کا اپنے حقوق پر پائدار اور استوار رہنے کا مظہر قراردیتے ہوئے مبارک باد پیش کی بشار اسد نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل وسیع فوجی کارروائی اور پیشرفت ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور دنیا میں اس کا خونخوار چہرہ بھی سامنے آگیا انھوں نے کہا کہ بچوں ، عورتوں کا قتل عام اور شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری اسرائیل کی بزدلی کی علامت ہے اس ملاقات میں فلسطینی وفد نے شام کے مؤقف کی تعریف کی فلسطینی وفد ان اسلامی ممالک کا بھی دورہ کرےگا جنھوں نے غزہ کی جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کی تھی ۔