مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل میں جرمن سفارت خانے کے باہر خودکش حملے میں دو امریکی فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور بارہ امریکی فوجیوں سمیت پچیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہرعظیمی کے مطابق خودکش دھماکہ دارالحکومت کابل کے حساس علاقے میں کیا گیا جہاں جرمن سفارت خانے کے ساتھ امریکی فوج کا اڈہ بھی ہے ۔ دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔دھماکے کے نتیجے میں جرمن سفارت خانے، ایک بڑے آئل ٹینکر اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ امریکی فوجی اڈے کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہےر۔امریکی فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے ۔افغان حکام کے مطابق تین افغان شہری بھی مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد25 سے زائد ہے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں آٹھ جرمن سفارتکار ہلاک ہوئے ہیں۔