امریکی ناکام اور نامراد صدر بش نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور انسانی نسل کشی کی ایک بار پھر حمایت کرکے اپنے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے واضح کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ناکام اور نامراد صدر بش نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے بند ہونے چاہییں امریکی ناکام اور نامراد صدر بش نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور انسانی نسل کشی کی ایک بار پھر حمایت کرکے اپنے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے واضح کردیا ہے۔ بش نے غزہ میں بچوں  ، عورتوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر عدم توجہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق ہے بش کے مطابق فلسطینیوں کو دفاع کا حق حاصل نہیں ہے وہ مرتے رہیں قتل ہوتے رہیں لیکن اسرائیل کو کچھ نہ کہیں۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کی حامی حکومت ہے اور امریکی عوام سے ٹیکس وصول کرکے امریکی حکومت اسرائیل کو دیتی ہے جس پر امریکیوں نے زبردست احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو اب اسرائيل سے دوری اختیار کرنی چاہیے کیونکہ کہیں اسرائيل کے جرائم امریکہ کو بھی نابودنہ دیں ادھر عرب حکمراں  آئین اسلام کی پیروی کرنے کے بجائے آج بھی امریکہ کی پیروی کررہے ہیں جو عالم اسلام کے لئے بہت بڑی مصیبت ہے۔