مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں علیحدگی پسند تنظیم کرد ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شمالی عراق کے پہاڑی علاقے میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے ہیں۔ تاہم فوری طور پر جانی نقصان کے متعلق معلوم نہیں ہوسکا۔ ترک فوج کے مطابق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے باغیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 35 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔