مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سنیچر کو ریاستی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں تین اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں پلوامہ اور شوپیاں وادی کشمیر میں ہیں جبکہ ایک ضلع کٹھوعہ جموں میں ہے اور یلقوں کی تعداد گیارہ ہے۔ اب تک رائے شماری کے چار مرحلے گزرے ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد میں حصہ لیا ہے۔۔ پلوامہ اور شوپیاں میں کچھ پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گيا ہے اور وہاں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔