روس اورونزوئلا کی تین روزہ مشترکہ نیول مشقیں کل سے ونزوئلا کے بندرگاہ میں شروع ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اوروینزویلا کی تین روزہ مشترکہ نیول مشقیں کل سے ونزوئلا کے بندرگاہ میں شروع ہورہی ہیں۔

ونزوئلا کے سرکاری ذرائع کے مطابق وین رس "2008" نامی یہ فوجی مشقیں یکم دسمبر سے 3 دسمبر تک دارالحکومت کراکس کی قریبی بندرگاہ میں ہونگی ۔جس میں روس کے16 سواور ونزوئلا کے7 سو نیوی کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔ونزوئلا نیوی کے آپریشنز کمانڈر وائس ایڈمرل لوئس مورالیس مارکویز کا کہنا ہے کہ ان فوجی مشقوں سے دفاعی شعبے میں تجربات کا تبادلہ ہوگا۔ جس سے نیول کمک کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسلحہ اورمواصلاتی نظام کو بہتربنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل روس کے صدر دمتری مدیدوف نے فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے ونزوئلا آنے والے روسی بحری بیڑوں کا معائنہ کیا، روسی صدر نے ونزوئلا کے علاوہ پیرو، برازیل اور کیوبا کا بھی دورہ کیا اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ سرد جنگ دور کے تعلقات کی بحالی کا عزم ظاہر کیا۔ روس اور ونزوئلا کی مشترکہ فوجی مشقوں کوتیسری ملک کے خلاف قوت اکٹھا کرنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے تاہم امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کا کہناہے روس کے چند بحری بیڑوں کی آمد سے طاقت کا توازن بگھڑنے کا کوئی امکان نہیں۔ البتہ امریکہ ان فوجی مشقوں کو کم اہمیت بتانے کی کوشش کررہا ہے لیکن مبصرین ان فوجی مشقوں کو امریکی ناک میں نکیل ڈالنے سے تعبیر کررہے ہیں۔