فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 39افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 39افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔فلپائنی پولیس کے مطابق مرکزی فلپائنی علاقے میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار افراد ڈوب گئے،اب تک39افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔