مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر زرداری اپنے دو روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبداللہ اور ديکر اعلی سعودی عہدیداروں سے دو طرف تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیا ل کریں گے۔