پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارنہ فسادت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں دہشت گردوں تین شیعہ مسلمانوں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارنہ فسادت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں دہشت گردوں تین شیعہ مسلمانوں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا ہے۔ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ شہر سے تقریباً بیس کلومیٹر دور درابن کلاں روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ٹریکٹر پر فائرنگ کرکے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قلب حسین، منیرحسین اور رضوان حیدر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کوٹلی سیداں سے ہے۔ جہاں پہلے بھی شیعہ مسلک کے لوگوں پر حملے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی طالبان وہابی شیعوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔