مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ سیلاب سے 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ الجزائر میں سیلاب سے تباہی کے بعد اب لوگوں کی بڑی تعداد امداد کی منتظر ہے۔ جگہ جگہ تباہی کے مناظر دیکھے جاتےہیں۔ امداد میں تاخیر کے باعث گذشتہ روزپانچ ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ لاکھوں افراد اس سیلاب سے بے گھر ہوئے۔ لوٹ مار کی وارداتوں کو روکنے کے لیے فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔