ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے تشدد کے خلاف آج ہڑتال کی گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے تشدد کے خلاف آج ہڑتال کی گئی ہے۔ہڑتال کی اپیل علیحدگي پسند جماعت حرت کانفرنس نے کی تھی ۔ہڑتال کے دوران تمام اسکولز ،کاروباری مراکز ،دکانیں اور دفاتر بند ہیں ۔سڑکوں پر ٹریفک نہیں ہے ۔حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کے مطابق ہڑتال کا مقصد کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرنا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کرایا جائے اور لوگوں کو ان کی مرضی سے اپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ گذشتہ روز کشمیری مظاہرین اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں بیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔