مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جموں خطے میں علیحدگي پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ آج صبح رونما ہوا ہے اور آخری خبریں ملنے تک جھڑپ جاری تھی۔اس واقعہ میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق سرحد کے قریب پونچھ کے تارہ والی علاقہ میں بعض شدت پسندوں کا پتہ چلا تھا جن کے تعاقب کے لیے فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا تھا۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں نے فائرنگ کرنی شروع کردی جس کی زد میں دو فوجی جوان اور دو سپیشل پولیس افسر آکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج اور پولیس کا آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔