پاکستان سپریم کورٹ کے سات معزول جج آج شام چھ بجے دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے سات معزول جج آج شام چھ بجے دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سات معزول ججز آج شام چھ بجے دوبارہ حلف اٹھائیں گے اور حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوگی۔معزول ججز سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر حلف لیں گے ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں آج پشاور ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس نے بھی دوبارہ حلف اٹھا لیا ہے ۔