ہندوستان نے کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات پر اقوامِ متحدہ کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کی جانب سے ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بلاجواز ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں حالیہ مظاہروں کے دوران تشدد کے واقعات پر اقوامِ متحدہ کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے حکام کی جانب سے ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بلاجواز ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر ہندوستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کو اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت پر کسی کی صلاح کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان کے زیرِانتظام جموں و کشمیر میں جون کے مہینےسے لے کر اب تک ہندوستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم چالیس مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق کشمیری مسلمانوں سے تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشین نے کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کا آزاد ذرائ‏ سے تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔