روس اور بیلا روس نے مشترکہ فضائی دفاعی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین رواں سال کے آخر میں معاہدے پر دستخط ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور بیلا روس نے مشترکہ فضائی دفاعی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے مابین رواں سال کے آخر میں معاہدے پر دستخط ہونگے۔

 اس بات کا فیصلہ روس کے صدر دمتری مدودف اور بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشنکو کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے علاقے بحریہ اسود کے تفریحی مقام سوچی میں ملاقات کی۔ کریملن کے صدارتی ترجمان نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ روس اور بیلا روس اگلے سال سے مشترکہ فضائی دفاعی نظام قائم کریں گے، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے سربراہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ روا ں سال کے آخر میں روس بیلا روس ریاستی کونسل کا مشترکہ اجلاس ماسکو میں منعقد ہوگا، جس میں مشترکہ دفاعی نظام کے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ روس اور بیلا روس کے اتحاد کیلئے بھی منصوبے پر کام جاری ہے۔ اتحاد قائم ہونے سے مشترکہ کرنسی اور اقتصادی پالیسی مرتب کی جائے گی۔