مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے مطابق نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے نئی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف جنگ میں کامیابی اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ صرف جنگ سے افغانستان اور عراق میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی لیکن القاعدہ اور انتہا پسندوں کو شکست دینا امریکی فوج کی اولین ترجیح ہے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے علاوہ روس اور چین سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ بھی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف فوج کا استعمال کامیابی کی ضمانت نہیں ہے، کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ دوستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔