امریکہ کے مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ چار روز سے امریکہ کی مشرقی متعدد ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر سے روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ نیو یارک میں 6 افراد جبکہ 2 افراد میری لینڈ میں ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پنسلوانیا میں ایک 65 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا اسی طرح متعدد علاقوں سے 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔