عراق میں پولیس ہیڈکوارٹرز پرخودکش حملے اور بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور46زخمی ہو گئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں پولیس ہیڈکوارٹرز پرخودکش حملے اور بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور46زخمی ہو گئےہیں۔عراق پولیس کے مطابق شمالی شہر موصل میں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی پولیس ہیڈکوارٹرز سے ٹکرادی ۔اس سے 9افراد ہلاک ہوئے جن میں 4پولیس اہلکاربھی شامل ہیں ۔بم حملے میں8 پولیس اہلکاروں سمیت 46افراد زخمی ہو ئے ہیںموصل میں ہی بم دھماکے میں ایک یونیورسٹی پروفیسربھی ہلاک ہوگئےہیں۔