مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ایک لڑکی سمیت7 افراد ہلاک ہوگئےہیں۔
امریکی میڈیا اور مقامی حکام کے مطابق امریکہ کی چار مختلف ریاستیں متاثر ہوئی ہیں ۔جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ایک لڑکی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔طوفان سے سب سے زیادہ نقصان ریاست ارکانساس میں ہوا۔جہاں آندھی اور طوفان نے ایک مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے باعث ایک ہی خاندان کے3افراد ہلاک ہوگئے۔ایک اور واقعہ میں تیز ہواؤں کے باعث درخت مکان پر گر نے سے ایک لڑکی ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ارکنساس میں ہی باپ اور بیٹا مارے گئے۔ ہیسلے کے علاقے میں بھی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔طوفان سے متعدد مکانات اور میلوں اراضی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئےہیں۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔