مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم فواد سنیورہ نےلبنان سے ملحق سرحدوں پر اسرائیل کی فوجی مشقوں پرتشویش کا اظہار کیا ہے اس نے کہا کہ اسرائیل لبنان سے ملحق سرحدوں پراپنی فوجی مشقوں کو لبنان کے خلاف استعمال کرسکتاہےجس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا ۔
لبنانی وزیر اعظم فواد سنیو رہ نے بیروت سے جاری بیان میں سرحدوں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں پر زوردیاہے۔کہ وہ اس بات کویقینی بنائیں تا کہ اسرائیل 6اپریل کی اپنی فوجی مشقوں کو خطے میں کشیدگی کے لیے استعمال نہ کرسکے۔وزیر اعظم فواد سنیورہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل مشقوں کے دوران سرحدی حدود سے متعلق سلامتی کونسل کی قراداد کی خلاف ورزی کرسکتا ہے۔انھوں نے لبنانی فوج پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے سرحدوں کی مخالفت کی صورت میں ہر ممکن اقدامات کے لیے تیار رہیں۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج اتوار کو بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کررہی ہے،جس میں بڑے پیمانے پر کیمیکل اور بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کا بھی امکان ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل مشرق وسطی میں بحران پیدا کرنے اور اس کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور علاقہ میں یہ خطرہ برطانیہ اور امریکہ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔