مہرخبررساں ایجنسی نے روسی خبررساں ایجنسی ریانووسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یوری بالویوسکی نے وزیر دفاع اناطولی سردیوکوف کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چیف آف سٹاف نے اپنا استعفیٰ صدر ولادی میر پیوٹن کو بھجوا دیا ہے۔ وہ ایک سال قبل مقرر کئے جانے والے وزیر دفاع کی طرف سے مسلح افواج میں اصلاحات متعارف کرانے کے منصوبہ کے مخالف تھے۔ وزیر دفاع مسلح افواج کے پاس موجود اثاثوں کو بیچنا، بحریہ کا ہیڈ کوارٹر ماسکو سے سینٹ پیٹرز برگ منتقل کرنا اور وزارت دفاع کی افرادی قوت کم کرنا چاہتے ہیں۔