مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی شدت پسندطالبان نے ایک قبائلی جرگے پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں چار قبائلی سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سنچر کے شام پانچ بجے کے قریب شمالی وزیرستان کے گاؤں سپین وام کے علاقے کیتو بریج میں علاقائی مسائل کے سلسلے میں حسن خیل اور گُربز قبائل کا ایک جرگہ ہو رہا تھا کہ شوہ کی جانب سے چھ گاڑیوں میں سوار مسلح مقامی طالبان جرگے کے مقام پر پہنچ گئے۔حکام کے مطابق مقامی شدت پسند طالبان نے جرگے قریب سے جرگے میں شامل قبائل پر خودکار ہھتیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں حسن خیل قبائل کے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جرگے کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔