مہرخبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں شدید برف باری کے باعث ہلاک ہونیوالوں کی تعداد20 ہو گئی ہے جبکہ 10افراد لاپتہ ہیں ۔کشمیر پولیس کے مطابق گزشتہ 5روز سے شدید برف باری کے باعث مقبوضہ کشمیر کا ہندوستان کے بقیہ حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے ۔وادی میں برفانی تودے گرنے سے متعدد مکانات بھی تباہ ہو گئے ہیں ۔دارالحکومت سری نگر کے جنوبی علاقے کے ایک گاؤں میں تودا گرنے سے آٹھ مکانات تباہ ہوئے جہاں فوج اور پولیس نے 30 افراد کو بچالیاہے۔