مصر میں ٹریفک حادثے میں15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں ٹریفک حادثے میں15 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے کچھ فاصلے پر پیش آیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید دھند کے باعث ایک بس سامنے آنے والی منی بس سے ٹکرا گئی۔اسکے کچھ دیر بعد چھ اور گاڑیاں ان سے ٹکرا گئیں ۔ حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے