پاکستان کے صدر پرویز مشرف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ یورپ کے نو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر پرویز مشرف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ یورپ کے نو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔صدر مشرف نو روزہ دورے کے دوران بلجیم ، فرانس ، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ جائیں گے۔ روانگی سے قبل چک لالہ ایئربیس پر پاکستانی صدر نے ذرائع ابلاغ  سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ اس دورے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے مرکزی مقاصد میں پاکستانی ایٹمی اثاثوں سے متعلق مغربی میڈیا کے خدشات کو دور کرنا اور ملکی وقار کو بلند کرنا شامل ہے ، اس کے ساتھ یورپی ممالک سے اقتصادی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات کی جائے گی ۔ نگراں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں ۔صدر مشرف برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویئر سولانا اور دیگر اہم شخصیات سے ملیں گے۔