روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے کہ روس نے برطانوی ثقافتی مراکز کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قراردیکربند کردیا ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے کہ روس نے برطانوی ثقافتی مراکز کی سرگرمیوں کو غیر قانونی قراردیکربند کردیا ہے ۔ادھر برطانوی کونسل کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور روس کے درمیان جاری تناؤ کی وجہ سے ماسکو میں واقع اس کے دو دفاتر ممکنہ طور پر بند رہیں گے۔ روس کی جانب سے برٹش کونسل کے دفاتر کو بند کرنے کے دباؤ کے بعد بدھ کو برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے روس کے رویہ کو پوری طرح سے ناقابل برداشت بتایا تھا۔ روس نے ان دفاتر پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔